مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البعث— دوبارہ زندہ کیے جانے کے بارے میں روایات
بَابُ طَيِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرَضِينَ ، وَتَبْدِيلِ الْأَرْضِ بِغَيْرِهَا . باب: آسمانوں اور زمینوں کا لپیٹ دیا جانا اور زمین کی حالت کا تبدیل ہو جانا
حدیث نمبر: 18366
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِ اللَّهِ : يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ قَالَ : " أَرْضٌ بَيْضَاءُ ، لَمْ يُسْفَكْ عَلَيْهَا دَمٌ ، وَلَمْ يُعْمَلْ عَلَيْهَا خَطِيئَةٌ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” جس دن زمین کو دوسری زمین میں تبدیل کر دیا جائے گا ۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے : ” وہ ایک سفید زمین ہو گی ، جس پر خون نہیں بہایا گیا ہو گا اور جس پر کسی گناہ کا ارتکاب نہیں کیا گیا ہو گا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے ۔