مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البعث— دوبارہ زندہ کیے جانے کے بارے میں روایات
بَابٌ جَامِعٌ فِي الْبَعْثِ . باب: دوبارہ زندہ کیے جانے سے متعلق روایات کا مجموعہ
حدیث نمبر: 18355
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : مَنْ شَكَّ أَنَّ الْمَحْشَرَ بِالشَّامِ ; فَلْيَقْرَأْ أَوَّلَ سُورَةِ الْحَشْرِ : " هُوَ الَّذِي أَخْرَجَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ دِيَارِهِمْ لِأَوَّلِ الْحَشْرِ " ، قَالَ : فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " فَهِيَ أَرْضُ الْمَحْشَرِ " يَعْنِي الشَّامَ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ ، وَالْغَالِبُ عَلَيْهِ الضَّعْفُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جو شخص اس بات میں شک کرتا ہو کہ محشر شام میں ہو گا ، اُسے سورہ حشر کی ابتدائی ( درج ذیل ) آیات پڑھ لینی چاہیے : ” اسی نے اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے کافروں کو پہلے حشر کے طور پر نکالا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ محشر کی زمین ہے ۔ “ راوی کہتے ہیں : یعنی شام ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد بقال ہے اور اس پر ضعیف ہونا غالب ہے ۔