حدیث نمبر: 18353
وَفِي رِوَايَةٍ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ أَرْبَعِينَ سَنَةً شَاخِصَةً أَبْصَارُهُمْ ، يَنْتَظِرُونَ فَصْلَ الْقَضَاءِ " . قَالَ : فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ . رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” لوگ تمام جہانوں کے پروردگار کی بارگاہ میں 40 سال تک کھڑے رہیں گے ، اُن کی نگاہیں اوپر کی طرف اٹھی ہوئی ہوں گی اور وہ فیصلے کے منتظر ہوں گے ۔ “ اس کے بعد راوی نے زید بن ابوانیسہ کی نقل کردہ روایت کی مانند روایت نقل کی ہے ۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہیں ان میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ابوخالد دالانی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البعث / حدیث: 18353
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9764)»