مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البعث— دوبارہ زندہ کیے جانے کے بارے میں روایات
بَابُ قِيَامِ السَّاعَةِ ، وَكَيْفَ يَنْبُتُونَ . باب: قیامت قائم ہونا اور وہ لوگ کیسے پھوٹیں گے ( یعنی کیسے دوبارہ زندہ ہوں گے )
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَتَقُومُ السَّاعَةُ ، وَالرَّجُلَانِ ثَوْبُهُمَا بَيْنَهُمَا لَا يَطْوِيَانِهِ ، وَلَا يَتَبَايَعَانِهِ ، وَلَتَقُومُ السَّاعَةُ وَالرَّجُلُ قَدْ رَفَعَ لُقْمَتَهُ إِلَى فِيهِ لَا يَطْعَمُهَا ، وَلَتَقُومُ السَّاعَةُ وَالرَّجُلُ يَلِطُ حَوْضَهُ فَلَا يَسْقِي مِنْهُ " . قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ : " وَالرَّجُلُ قَدْ رَفَعَ لُقْمَتَهُ لَا يَطْعَمُهَا " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت قائم ہو جائے گی اور دو آدمیوں کے درمیان کپڑا موجود ہو گا جسے وہ سمیٹ نہیں سکیں گے اور اس کا سودا نہیں کر پائیں گے ، قیامت قائم ہو جائے گی اور ایک شخص نے اپنا دودھ دوہ لیا ہو گا لیکن وہ اسے پی نہیں سکے گا ، قیامت قائم ہو جائے گی اور کسی شخص نے اپنا لقمہ منہ کی طرف اُٹھایا ہو گا لیکن وہ اسے کھا نہیں سکے گا ، قیامت قائم ہو جائے گی اور کوئی شخص اپنے حوض پر گارہ لگا رہا ہو گا ، لیکن وہ اس ( حوض ) میں سے پانی حاصل نہیں کر پائے گا ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” کسی شخص نے اپنا لقمہ اُٹھایا ہو گا ، لیکن وہ اسے کھا نہیں سکے گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔