حدیث نمبر: 18232
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا تَحْتَ شَجَرَةٍ ، فَتَحَرَّكَتِ الشَّجَرَةُ ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَزِعًا ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ ، فَقَالَ : " ظَنَنْتُهَا الْقِيَامَةَ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ كَمَا قِيلَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک درخت کے نیچے تشریف فرما تھے ، درخت نے حرکت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے عالم میں اُٹھ کھڑے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا : تو آپ نے ارشاد فرمایا : مجھے لگا کہ قیامت آ گئی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، صرف یہ ہے کہ اعمش نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے جیسا کہ یہ بات بیان کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 18232
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3216)»