حدیث نمبر: 18230
وَعَنْ أَبِي جُبَيْرَةَ بْنِ الضَّحَّاكِ الْأَنْصَارِيِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ هَكَذَا - وَجَمَعَ بَيْنَ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى - فَسَبَقْتُهَا كَمَا سَبَقَتْ هَذِهِ هَذِهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوجبیره بن ضحاک انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” مجھے اور قیامت کو اس طرح مبعوث کیا گیا ہے ۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو ملا کر یہ بات ارشاد فرمائی ( اور پھر یہ فرمایا : ) ” تو میں اس ( یعنی قیامت ) پر اتنی سبقت لے گیا ، جس طرح اس ( انگلی ) نے اس ( دوسری انگلی ) پر ( سبقت ) لی ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے ۔ انہوں نے یہ روایت ابوجبیرہ بن ضحاک کے حوالے سے انصار کے کچھ بزرگوں کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کی ہے جو اس کی مانند ہے ۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف شبل یا شاید شبیل بن عوف کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

عَنْ أَبِي جُبَيْرَةَ بْنِ الضَّحَّاكِ ، عَنْ أَشْيَاخٍ مِنَ الْأَنْصَارِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَهُ . وَرِجَالُ هَذِهِ الطَّرِيقِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شِبْلٍ ، أَوْ شُبَيْلِ بْنِ عَوْفٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوجبیرہ بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ انصار کے کچھ شیوخ (بزرگوں) کے واسطے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند (سابقہ حدیث) نقل کرتے ہیں ۔
اور اس سند کے تمام راوی صحیح بخاری و مسلم کے راوی ہیں سوائے شبل بن عوف یا شبیل بن عوف کے ، اور وہ بھی ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 18230
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح