حدیث نمبر: 18227
وَعَنْ وَهْبٍ السُّوَائِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَذِهِ مِنْ هَذِهِ إِنْ كَادَتْ لَتَسْبِقُهَا " . أَوْ : " إِنْ كَادَتْ لَتَسْبِقُنِي " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ : " لَتَسْبِقُنِي " . فَقَطْ . وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا وھب سوائی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مجھے اور قیامت کو یوں مبعوث کیا گیا ہے جیسے یہ اور یہ ( یعنی یہ دو انگلیاں ) ہیں ، قریب ہے کہ وہ اس پر سبقت لے جاتی ( راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) قریب تھا کہ وہ ( یعنی قیامت ) مجھ پر سبقت لے جاتی ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے صرف یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” وہ مجھ پر سبقت لے جاتی ۔ “ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ابوخالد والبی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 18227
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (126/22) اخرجه احمد فى المسند (309/4)»