حدیث نمبر: 1813
وَعَنْ جُنْدَبٍ قَالَ : سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَفَرًا ، فَأَتَاهُ قَوْمٌ فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، سَهَوْنَا عَنِ الصَّلَاةِ فَلَمْ نُصَلِّ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " تَوَضَّئُوا وَصَلُّوا " ، ثُمَّ قَالَ : " إِنَّ هَذَا لَيْسَ بِالسَّهْوِ ، إِنَّ هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ ، فَإِذَا أَخَذَ أَحَدُكُمْ مَضْجَعَهُ فَلْيَقُلْ : بِسْمِ اللَّهِ أُعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ فُلَانٍ الْفَزَارِيُّ عَنْ أَبِيهِ ، وَهُوَ مَجْهُولٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کیا کچھ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم نماز کے حوالے سے غافل رہ گئے یہاں تک کہ ہم نے اسے ادا نہیں کیا یہاں تک کہ سورج طلوع ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگ وضو کر کے نماز ادا کر لو پھر آپ نے ارشاد فرمایا : یہ سہو نہیں ہے یہ شیطان کی طرف سے ہے ، جب کوئی شخص بستر پر جائے تو وہ یہ پڑھ لے ۔ ” اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے میں مردود شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ مذکور ہے ، اسے سہل بن فلاں فزاری نے اپنے والد سے نقل کیا ہے ، اور وہ راوی مجہول ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1813
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف