مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ نَبَتَ لَحْمُهُ مِنَ الْحَرَامِ . باب: اس شخص کا بیان ، جس کے گوشت کی نشوونما حرام کے ذریعے سے ہوئی ہو
حدیث نمبر: 18109
عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ جَسَدٌ غُذِّيَ بِحَرَامٍ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ أَبِي يُعْلَى ثِقَاتٌ ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ایسا جسم جنت میں داخل نہیں ہو گا جسے حرام کے ذریعے غذا فراہم کی گئی ہو ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ ، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں اور ان میں سے بعض کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔