مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ قَيِّدْهَا وَتَوَكَّلْ . باب: اس ( یعنی سواری ) کو باندھ کر توکل کرو
حدیث نمبر: 18097
عَنْ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أُرْسِلُ رَاحِلَتِي وَأَتَوَكَّلُ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " بَلْ قَيِّدْهَا وَتَوَكَّلْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَفِي أَحَدِهِمَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا میں اپنی سواری کو کھلا چھوڑ کر توکل کروں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بلکہ تم اسے باندھ کر توکل کرو ! ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک سند میں ایک راوی عمرو بن عبداللہ بن امیہ ضمری ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔