مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمَلِ السِّرِّ . باب: پوشیدہ عمل کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18090
وَعَنْ أَبِي عَامِرٍ السَّكُونِيِّ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا تَمَامُ الْبِرِّ ؟ قَالَ : " أَنْ تَعْمَلَ فِي السِّرِّ عَمَلَ الْعَلَانِيَةِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ أَيْضًا . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوعامر سکونی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! نیکی کی تکمیل کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” یہ کہ تم پوشیدہ طور پر بھی وہی عمل کرو جو علانیہ طور پر کرتے ہو“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں بھی ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد ہے ۔