مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ نَامَ عَنْ صَلَاةٍ أَوْ نَسِيَهَا . باب: جو شخص نماز کے وقت سویا رہ جائے یا اسے بھول جائے اس کا حکم
حدیث نمبر: 1809
وَعَنْ عِمْرَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَبِي نُعَيْمٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ حِبَّانَ ، وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ : ابْنُ أَبِي نُعَيْمٍ ثِقَةٌ صَدُوقٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمران رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص نماز ادا کرنا بھول جائے تو وہ اسے اس وقت ادا کر لے جب وہ اسے یاد آ جائے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن موسیٰ بن ابونعیم ہے ، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے ، اور ابوحاتم اور ابن حبان نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے أحمد بن سنان کہتے ہیں : ابن ابونعیم ” ثقہ “ اور صدوق ہے ۔