مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ . باب: دنیا مومن کے لئے قید خانہ ہے
وَعَنْ قَتَادَةَ بْنِ نُعْمَانَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " نَزَلَ عَلَيَّ جِبْرِيلُ بِأَحْسَنِ مَا كَانَ يَأْتِينِي صُورَةً ، فَقَالَ : إِنَّ السَّلَامَ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ يَا مُحَمَّدُ ، وَيَقُولُ : إِنِّي أَوْحَيْتُ إِلَى الدُّنْيَا أَنْ تَمَرَّرِي ، وَتَنَكَّدِي ، وَتَضَيَّقِي ، وَتَشَدَّدِي عَلَى أَوْلِيَائِي حَتَّى يُحِبُّوا لِقَائِي ، وَتَوَسَّعِي ، وَتَسَهَّلِي ، وَطِيبِي لِأَعْدَائِي ، حَتَّى يَكْرَهُوا لِقَائِي ; فَإِنِّي جَعَلْتُهَا سِجْنًا لِأَوْلِيَائِي ، وَجَنَّةً لِأَعْدَائِي " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤سیدنا قتادہ بن نعمان بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جبرائیل میرے پاس سب سے زیادہ خوبصورت شکل و صورت میں نازل ہوئے اور بولے : بے شک سلامتی عطا کرنے والی ذات نے آپ کو سلام بھیجا ہے ، اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! اور اس نے یہ فرمایا ہے : کہ میں نے دنیا کی طرف یہ وحی کی ہے کہ تم میرے دوستوں کے لئے کڑوی ، مشکلات والی ، تنگ اور سخت ہو جاؤ تاکہ وہ میری بارگاہ میں حاضری کو پسند کریں اور تم میرے دشمنوں کے لئے کشادگی والی ، آسانی والی اور پاکیزہ ہو جاؤ تاکہ وہ میری بارگاہ میں حاضری کو ناپسند کریں ، بے شک میں نے اسے ( یعنی دنیا کو ) اپنے دوستوں کے لیے قید خانہ اور اپنے دشمنوں کے لیے جنت بنایا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔