مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَنْ تَفَرَّغَ لِلْعِبَادَةِ مَلَأَ اللَّهُ قَلْبَهُ غِنًى . باب: جو شخص عبادت کے لئے فراغت اختیار کرے ، اللہ تعالیٰ اس کے دل کو غنا سے بھر دیتا ہے
حدیث نمبر: 18040
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " قَالَ رَبُّكُمْ : ابْنَ آدَمَ ، تَفَرَّغْ لِعِبَادَتِي أَمْلَأْ قَلْبَكَ غِنًى ، وَأَمْلَأْ يَدَيْكَ رِزْقًا ، ابْنَ آدَمَ ، لَا تُبَاعِدْ مِنِّي أَمْلَأْ قَلْبَكَ فَقْرًا ، وَأَمْلَأْ يَدَيْكَ شُغْلًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ سَلَّامٌ الطَّوِيلُ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تمہارا پروردگار فرماتا ہے : اے ابن آدم ! میری عبادت کے لیے فراغت اختیار کر لو ، میں تمہارے دل کو غنا سے بھر دوں گا ، اور تمہارے دونوں ہاتھوں کو رزق سے بھر دوں گا ، اے ابن آدم ! تم مجھ سے دوری اختیار نہ کرنا ، ورنہ میں تمہارے دل کو غربت سے بھر دوں گا اور تمہارے دونوں ہاتھوں کو مصروفیت سے بھر دوں گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلام طویل ہے اور وہ متروک ہے ۔