مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ الْمُتَحَابِّينَ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - . باب: اللہ تعالیٰ کی خاطر ، ایک دوسرے سے محبت کرنے والے افراد
وَعَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ أَنَّهُ قَالَ لِعَمْرِو بْنِ عَبْسَةَ : هَلْ أَنْتَ مُحَدِّثِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْسَ فِيهِ نِسْيَانٌ ، وَلَا كَذِبٌ ؟ قَالَ : نَعَمْ . سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : قَدْ حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَحَابُّونَ مِنْ أَجْلِي ، وَقَدْ حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَزَاوَرُونَ مِنْ أَجْلِي ، وَقَدْ حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَبَاذَلُونَ مِنْ أَجْلِي ، وَقَدْ حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَصَادَقُونَ مِنْ أَجْلِي ، مَا مِنْ مُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ يُقَدِّمُ اللَّهُ لَهُ ثَلَاثَةَ أَوْلَادٍ مِنْ صُلْبِهِ ، لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ " . ¤شرحبیل بن سمط کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کریں گے ، جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو اور اس میں کوئی بھول یا غلط بیانی نہ ہو ؟ سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : جی ہاں ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے سے خلوص رکھتے ہیں ، جس بھی مومن مرد یا مومن عورت کی سگی اولاد میں سے تین بچے بالغ ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں چلے جائیں ( یعنی فوت ہو جائیں ) تو ان بچوں پر اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے اللہ تعالی اس ( مومن مرد یا مومن عورت ) کو جنت میں داخل کر دے گا ۔ “