حدیث نمبر: 18011
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ رِجَالًا لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ ، يُوضَعُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنَابِرُ مِنْ نُورِ ، وُجُوهِهِمْ مِنْ نُورِ ، يُؤَمَّنُونَ مِنَ الْفَزَعِ الْأَكْبَرِ " . فَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَنْ أُولَئِكَ ؟ قَالَ : " نُزَّاعُ الْقَبَائِلِ يَتَحَابُّونَ فِي اللَّهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” کچھ لوگ ایسے ہیں ، جو نہ انبیاء ہوں گے اور نہ شہداء ہوں گے ، قیامت کے دن ان کے لیے نور کے منبر رکھے جائیں گے ان کے چہرے نور کے ہوں گے اور وہ لوگ بڑی گھبراہٹ سے محفوظ ہوں گے ، ایک صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ لوگ کون ہوں گے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے وہ لوگ ہوں گے ، جو اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 18011
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (168/20)»