مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ نَامَ عَنْ صَلَاةٍ أَوْ نَسِيَهَا . باب: جو شخص نماز کے وقت سویا رہ جائے یا اسے بھول جائے اس کا حکم
حدیث نمبر: 1798
وَعَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ - أَحْسَبُهُ مَرْفُوعًا - قَالَ : " مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّهَا حِينَ يَذْكُرُهَا وَمِنَ الْغَدِ لِلْوَقْتِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَبِشْرُ بْنُ حَرْبٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَجَمَاعَةٌ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَقَالَ : لَمْ أَرَ لَهُ حَدِيثًا مُنْكَرًا . ¤محمد محی الدین
بشر بن حرب نے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے : راوی بیان کرتے ہیں : میرا خیال ہے انہوں نے اسے ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ) ” جو شخص نماز بھول جائے تو وہ اس کو اس وقت ادا کر لے جب وہ اسے یاد آئے یا اگلے دن اس نماز کے وقت میں ادا کرے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے بشر بن حرب نامی راوی کو علی بن مدینی اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے ۔ ابن عدی نے اسے ” ثقہ “ کہا: ہے وہ فرماتے ہیں : میں نے اس کے حوالے سے کوئی منکر حدیث نہیں دیکھی ہے ۔