مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَحَبَّةِ وَالْبِغْضَةِ ، وَالثَّنَاءِ الْحَسَنِ وَغَيْرِهِ . باب: محبت ، بغض ، اچھی تعریف اور دیگر کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الْمِقَةَ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ شَرِيكٌ : هِيَ الْمَحَبَّةُ - وَالصِّيتُ مِنَ السَّمَاءِ ، فَإِذَا أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا قَالَ لِجِبْرِيلَ : إِنِّي أُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ [ فَيُنَادِي جِبْرِيلُ : " إِنَّ اللَّهَ يَمِقُ " يَعْنِي : يُحِبُّ " فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ " " . قَالَ : " فَتَنْزِلُ لَهُ الْمَحَبَّةُ فِي الْأَرْضِ ، وَإِذَا أَبْغَضَ عَبْدًا قَالَ لِجِبْرِيلَ : إِنِّي أُبْغِضُ فُلَانًا فَأَبْغِضُوهُ " . قَالَ : " فَيُنَادِي جِبْرِيلُ : إِنْ رَبَّكُمْ يُبْغِضُ فُلَانًا فَأَبْغِضُوهُ " . قَالَ : فَيَجْرِي لَهُ الْبُغْضُ فِي الْأَرْضِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا . قُلْتُ : قَدْ عَزَاهُ صَاحِبُ الْأَطْرَافِ ، قُلْتُ : لَمْ أَجِدْهُ فِي الْأَطْرَافِ . ¤سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مقۃ ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے ۔ ( شریک نامی راوی کہتے ہیں : اس سے مراد محبت ہے ) اور ذکر آسمان سے آتا ہے جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو وہ جبرائیل سے فرماتا ہے : میں فلاں سے محبت کرتا ہوں ، تو وہ اعلان کرتے ہیں : اللہ تعالیٰ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے تو ( اے فرشتو ! ) تم بھی اس سے محبت کرو ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : پھر وہ محبت زمین میں نازل ہو جاتی ہے اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو ناپسند کرتا ہے تو وہ جبرائیل سے فرماتا ہے : میں فلاں شخص کو ناپسند کرتا ہوں ، تم بھی اسے ناپسند کرو : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : تو سیدنا جبرائیل اعلان کرتے ہیں : تمہارا پروردگار فلاں شخص کو ناپسند کرتا ہے ، تو تم بھی اسے ناپسند کرو : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : تو اس شخص کے لیے زمین میں ناپسندیدگی جاری کر دی جاتی ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے
یہ روایت ” اطراف “ میں نہیں پائی ہے ۔