مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ تَشَبَّهَ مِنَ الشَّبَابِ بِالْكُهُولِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: اس شخص کا بیان ، جو نوجوان ہو اور بوڑھوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرے ، اور دیگر لوگوں کا بیان
حدیث نمبر: 17958
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ اللَّهَ يُبْغِضُ ابْنَ سَبْعِينَ فِي هَيْئَةِ ابْنِ عِشْرِينَ فِي مِشْيَتِهِ وَمَنْظَرِهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَقَالَ : لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ تعالی ستر سال کے ایسے فرد کو ناپسند کرتا ہے جو چلنے میں اور دیکھنے میں بیس سال کے فرد کا حلیہ اختیار کئے ہوئے ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، وہ کہتے ہیں : یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن ابراہیم بن حارث ہے اور وہ ضعیف ہے ۔