حدیث نمبر: 17927
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " انْظُرْ أَرْفَعَ رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ " . قَالَ : فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ عَلَيْهِ حُلَّةٌ ، قُلْتُ : هَذَا ، قَالَ لِي : " انْظُرْ أَوْضَعَ رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ " . قَالَ : فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ عَلَيْهِ أَخْلَاقٌ . قُلْتُ : هَذَا ! قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَهَذَا عِنْدَ اللَّهِ أَخْيَرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ مِلْءِ الْأَرْضِ مِثْلِ هَذَا " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” تم اس بات کا جائزہ لو ! کہ مسجد میں سب سے زیادہ نمایاں حیثیت کا فرد کون ہے ؟ ( یعنی جو مالدار لگ رہا ہو ) میں نے جائزہ لیا ، تو وہاں ایک شخص موجود تھا ، جس نے حلہ پہنا ہوا تھا ، میں نے عرض کی : یہ ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : تم اس بات کا جائزہ لو کہ مسجد میں سب سے کم تر حیثیت کا فرد کون ہے ؟ ( یعنی جو سب سے زیادہ غریب لگ رہا ہو ) میں نے جائزہ لیا تو وہاں ایک شخص تھا جس کا لباس پھٹا پرانا تھا ، میں نے عرض کی : یہ ہے ، راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت کے دن یہ ( غریب ) اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُس ( امیر ) جیسے ، اتنے لوگوں سے بہتر ہو گا جو زمین کو بھر دیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، امام أحمد کے رجال اور امام بزار اور امام طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17927
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح