مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ لَا يُؤْبَهُ لَهُ . باب: اس شخص کا بیان ، جس کی پرواہ نہ کی جاتی ہو
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ مِنْ أُمَّتِي مَنْ لَوْ جَاءَ أَحَدُكُمْ يَسْأَلُهُ دِينَارًا لَمْ يُعْطِهِ ، وَلَوْ سَأَلَهُ دِرْهَمًا لَمْ يُعْطِهِ ، وَلَوْ سَأَلَهُ فِلْسًا لَمْ يُعْطِهِ ، وَلَوْ سَأَلَ اللَّهَ الْجَنَّةَ أَعْطَاهُ إِيَّاهَا ، ذِي طِمْرَيْنِ لَا يُؤْبَهُ لَهُ ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میری امت میں ایسے لوگ بھی ہوں گے کہ اگر ان میں سے کوئی شخص کسی کے پاس جا کر اس سے ایک دینار مانگے ، تو دوسرا شخص اسے نہیں دے گا ، اگر وہ اس سے ایک درہم مانگ لے ، تو دوسرا شخص اسے نہیں دے گا ، اگر وہ اس سے ایک سکہ مانگ لے تو دوسرا شخص اسے نہیں دے گا ، لیکن اگر وہ اللہ تعالٰی سے جنت مانگے ، تو اللہ تعالیٰ وہ اسے عطا کر دے گا ، وہ عام سے لباس والا فرد ہو گا جس کی پرواہ نہیں کی جاتی ہو گی ، لیکن اگر وہ اللہ کے نام پر قسم اٹھا لے ، تو اللہ تعالیٰ اسے پوری کروا دے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔