حدیث نمبر: 178
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ فَقَدْ ذَاقَ طَعْمَ الْإِيمَانِ : مَنْ كَانَ لَا شَيْءَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ، وَمَنْ كَانَ أَنْ يُحْرَقَ فِي النَّارِ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْتَدَّ عَنْ دِينِهِ ، وَمَنْ كَانَ يُحِبُّ لِلَّهِ وَيُبْغِضُ لِلَّهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ : " وَيُبْغِضُ لِلَّهِ " ، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو الْحُوَيْرِثِ ، ضَعَّفَهُ مَالِكٌ وَابْنُ مَعِينٍ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تین چیزیں ، جس شخص میں ہوں گی ، وہ ایمان کا ذائقہ چکھ لے گا ، وہ شخص کہ کوئی بھی چیز اُس کے نزدیک ، اللہ اور اُس کے رسول سے زیادہ محبوب نہ ہو ، اور وہ شخص کہ جس کے نزدیک آگ میں جل جانا اس سے زیادہ محبوب ہو کہ وہ اپنے دین ( یعنی اسلام ) کو چھوڑ دے ، اور وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کی خاطر ( کسی سے ) محبت رکھتا ہو اور اللہ تعالٰی کی خاطر ( کسی سے ) بغض رکھتا ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اور یہ ” صحیح “ میں بھی منقول ہے ، صرف یہ الفاظ نہیں ہیں : ” وہ اللہ تعالیٰ کی خاطر بغض رکھتا ہو “ اس کی سند میں ایک راوی ابوحویرث ہے ، جسے امام مالک اور یحییٰ بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے ، جبکہ ابن حبان نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 178
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام احمد فى مسنده 103/3172174230 ، 24827 ، 5288 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 724، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 258/1»