مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ لَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ . باب: ابن آدم کا پیٹ صرف مٹی بھر سکتی ہے
حدیث نمبر: 17786
عَنْ جَابِرٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَوْ أَنَّ لِابْنِ آدَمَ وَادِيًا مِنْ مَالٍ لَتَمَنَّى وَادِيَيْنِ وَلَوْ أَنَّ لَهُ وَادِيَيْنِ لَتَمَنَّى ثَالِثًا ، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَيَعْتَضِدُ حَدِيثُهُ بِمَا يَأْتِي ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبدالله علی روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اگر ابن آدم کے پاس مال کی ایک وادی ہو ، تو وہ دو وادیوں ( کا مالک ہونے ) کی تمنا کرے گا اور اگر اس کی دو وادیاں ہوں تو وہ تیسری کی آرزو کرے گا ، ابن آدم کا پیٹ صرف مٹی بھر سکتی ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اسے وہ حدیث مضبوط کرتی ہے ، جو آگے آ رہی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔