مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ وَالْإِمْسَاكِ . باب: خرچ کرنا اور روک کے رکھنا ( یعنی خرچ نہ کرنا )
حدیث نمبر: 17771
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ أَعْرَابِيًّا غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ ، فَأَصَابَهُ مِنْ سَهْمِهِ دِينَارَانِ ، فَأَخْذَهُمَا الْأَعْرَابِيُّ فَجَعَلَهُمَا فِي عَبَاءَتِهِ فَخَيَّطَ عَلَيْهِمَا وَلَفَّ عَلَيْهِمَا ، فَمَاتَ الْأَعْرَابِيُّ فَوُجِدَ الدِّينَارَانِ ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " كَيَّتَانِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَقَدِ اعْتُضِدَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دیہاتی نے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ خیبر میں شرکت کی ، اس کے حصے میں دو دینار آئے ، دیہاتی نے وہ لے کر انہیں اپنی عبا میں رکھ کر انہیں اوپر سے سی دیا اور اس کو موڑ دیا ، پھر اس دیہاتی کا انتقال ہو گیا ، پھر وہ دونوں دینار مل گئے ، اس کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : یہ داغ لگانے والی دو چیزیں ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، یہ روایت مضبوط ہو جاتی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔