مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ وَالْإِمْسَاكِ . باب: خرچ کرنا اور روک کے رکھنا ( یعنی خرچ نہ کرنا )
حدیث نمبر: 17764
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ : تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الصُّفَّةِ ، وَتَرَكَ دِينَارَيْنِ أَوْ دِرْهَمَيْنِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " كَيَّتَانِ ، صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُهُ : عَبْدُ اللَّهِ ، وَقَالَ : دِينَارًا أَوْ دِرْهَمًا . وَالْبَزَّارُ كَذَلِكَ ، وَفِيهِ عُتَيْبَةُ الضَّرِيرُ ، وَهُوَ مَجْهُولٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اہل صفہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا انتقال ہو گیا ، اس نے دو دینار ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) دو درہم چھوڑے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ داغ لگانے والے دو ہیں ، تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھ لو ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور ان کے صاحبزادے عبداللہ نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” دینار یا شاید درہم ۔ “ امام بزار نے بھی اسے اسی طرح نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عتیبہ ضریر ہے اور وہ مجہول ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔