❮
❯
حدیث نمبر: 17723
عَنْ أَبِي مَدِينَةَ الدَّارِمِيِّ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ : كَانَ الرَّجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا الْتَقَيَا لَمْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَقْرَأَ أَحَدُهُمَا عَلَى الْآخَرِ : " وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین

سیدنا ابومدینہ دارمی رضی اللہ عنہ ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتے ہیں : ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے ، دو افراد جب ایک دوسرے سے ملتے تھے ، تو اُس وقت تک جدا نہیں ہوتے تھے جب تک ایک دوسرے کے سامنے یہ تلاوت نہیں کرتے تھے : ” زمانے کی قسم ہے ! بے شک انسان خسارے میں ہے ۔ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17723
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح