حدیث نمبر: 17706
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا ، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا ، وَلَخَرَجْتُمْ إِلَى الصُّعُدَاتِ تَجْأَرُونَ إِلَى اللَّهِ ، لَا تَدْرُونَ تَنْجُونَ أَوْ لَا تَنْجُونَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ مِنْ طَرِيقِ ابْنَةِ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنْ أَبِيهَا ، وَلَمْ أَعْرِفْهَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو میں جانتا ہوں ، اگر وہ تم جان لو ، تو تم تھوڑا ہنسا کرو اور زیادہ رویا کرو ، اور تم ویرانوں کی طرف نکل جاؤ ، تاکہ تم اللہ کی بارگاہ میں گریہ و زاری کرو ، تم نہیں جانتے کہ تم نجات پاؤ گے یا تم نجات نہیں پاؤ گے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند روایت سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کے حوالے سے ، ان کے والد سے نقل کی ہے اور میں اس صاحبزادی سے واقف نہیں ہوں ، طبرانی کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔