مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ كَرَاهِيَةِ إِظْهَارِ الْعَمَلِ . باب: عمل کے اظہار کا ناپسندیدہ ہونا
حدیث نمبر: 17678
وَفِي رِوَايَةٍ : فَمَا زَالَ يُرَدِّدُهَا حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنِّي أَسِيخُ فِي الْأَرْضِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ ثَابِتًا الْبُنَانِيَّ قَالَ : حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ حِطَّانَ ، وَلَمْ يُسَمِّهِ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : آپ مسلسل اس جملے کو دہراتے رہے ، یہاں تک کہ میں نے یہ آرزو کی کہ میں زمین میں گڑ جاؤں ۔ یہی روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف یہ ہے کہ ثابت بنانی نے یہ بات کہی ہے : مجھے اس شخص نے یہ بات بتائی ہے : کہ جس نے حطان کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے ، انہوں نے اس شخص کا نام بیان نہیں کیا ۔