مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي الرِّيَاءِ وَخَفَائِهِ . باب: ریاکاری اور اس کا پوشیدہ ہونا
حدیث نمبر: 17668
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الشِّرْكُ أَخْفَى فِي أُمَّتِي مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ عَلَى الصَّفَا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَعْيَنَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میری امت میں شرک ، اس سے زیادہ خفی ہو گا ، جیسے کوئی چیونٹی کسی چٹان پر رینگتی ہو ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلی بن اعین ہے اور وہ ضعیف ہے ۔