مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّيَاءِ . باب: ریاکاری کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ ، وَمَنْ رَاءَى رَاءَى اللَّهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَمَنْ تَخَشَّعَ لِلَّهِ تَوَاضُعًا رَفَعَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا مِنْ طَرِيقِ أَبِي رَزِينٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” جو شخص شہرت کا طلبگار ہو گا ، اللہ تعالیٰ ( قیامت کے دن ) اس کی شہرت کی خواہش کو ظاہر کر دے گا اور جو شخص دکھاوا کرے گا ، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا ، اور جو شخص تواضع اختیار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے لیے خشوع اختیار کرے گا ، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن سربلندی نصیب کرے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، جو ابورزین نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے اور میں اس ( یعنی ابورزین ) سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔