مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عُتَقَاءِ اللَّهِ تَعَالَى . باب: اللہ تعالیٰٰ کی طرف سے ( جہنم سے ) آزاد کیے جانے والے لوگ
حدیث نمبر: 17635
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ لِلَّهِ - يَعْنِي فِي سَاعَةٍ مِنْ سَاعَاتِ الدُّنْيَا - سِتَّمِائَةِ أَلْفِ عَتِيقٍ يُعْتِقُهُمْ مِنَ النَّارِ ، كُلُّهُمْ قَدِ اسْتَوْجَبَ النَّارَ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، عَنْ شَيْخِهِ : مُحَمَّدِ بْنِ بَحْرٍ ، عَنْ أَبِي مَيْمُونٍ شَيْخٍ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ ، لَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” دنیا کی گھڑیوں میں سے ایک گھڑی ( شاید یہاں ایک گھڑی سے مراد ، ایک پہر ہے ) میں ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے 600 ہزار لوگوں کو آزاد کیا جاتا ہے ، جنہیں وہ جہنم سے آزاد کرتا ہے ، وہ سب ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے لئے جہنم واجب ہو چکی ہوتی ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد محمد بن بحر کے حوالے سے ابومیمون سے نقل کی ہے جو اہل بصرہ کے بزرگ ہیں اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔