مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عُتَقَاءِ اللَّهِ تَعَالَى . باب: اللہ تعالیٰٰ کی طرف سے ( جہنم سے ) آزاد کیے جانے والے لوگ
حدیث نمبر: 17634
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي كُلِّ يَوْمِ جُمُعَةٍ سِتَّمِائَةِ أَلْفِ عَتِيقٍ يُعْتَقُ مِنَ النَّارِ ، كُلُّهُمْ قَدِ اسْتَوْجَبَ النَّارَ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ الْأَزْوَرُ : أَبُو غَالِبٍ الْبَصْرِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہر جمعہ کے دن میں ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے چھ سو ہزار افراد کو آزاد کیا جاتا ہے ، انہیں جہنم سے آزاد کیا جاتا ہے ، ان میں سے ہر ایک کے لئے جہنم واجب ہو چکی ہوتی ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ازور ابوغالب بصری ہے اور وہ ضعیف ہے ۔