حدیث نمبر: 17631
وَبِسَنَدِهِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَنْ رَبِّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ : " عَبْدِي مَا دَعَوْتَنِي وَرَجَوْتَنِي وَلَمْ تُشْرِكْ بِي شَيْئًا ، غَفَرْتُ لَكَ عَلَى مَا كَانَ فِيكَ " . ¤ قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الَّذِي فِيهِ : " يَا عِبَادِي كُلُّكُمْ ضَالٌّ إِلَّا مَنْ هَدَيْتُ " . فِي الْأَدْعِيَةِ فِي بَابِ قُدْرَةِ اللَّهِ تَعَالَى ، وَاحْتِيَاجِ الْعَبْدِ إِلَيْهِ فِي كُلِّ شَيْءٍ . ¤
محمد محی الدین

اسی سند کے ساتھ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ، سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے حوالے سے ، ان کے پروردگار کا یہ فرمان منقول ہے : ” اے میرے بندے ! جب تک تم مجھے پکارتے رہو اور مجھ سے امید رکھو ، اور تم کسی کو میرا شریک نہ ٹھہراؤ ، تو میں تمہاری ہر اس چیز کی مغفرت کر دوں گا ، جو تم میں ہو ( یعنی جو بھی گناہ تم نے کیے ہوں ) ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے ، جس میں یہ الفاظ ہیں : ” اے میرے بندو ! تم سب گمراہ تھے ، البتہ اس کا معاملہ مختلف ہے ، جسے میں نے ہدایت نصیب کی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔
یہ دعاؤں سے متعلق کتاب میں اللہ تعالیٰ کی قدرت سے متعلق باب میں گزری ہے کہ بندہ ہر معاملے میں اللہ تعالیٰ کا محتاج ہوتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التوبة / حدیث: 17631
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح