حدیث نمبر: 17632
عَنْ حُذَيْفَةَ - يَعْنِي ابْنَ الْيَمَانِ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَيُدْخِلَنَّ اللَّهُ الْجَنَّةَ الْفَاجِرَ فِي دِينِهِ ، الْأَحْمَقَ فِي مَعِيشَتِهِ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ الَّذِي مَحَشَتْهُ النَّارُ بِذَنْبِهِ . وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَيَغْفِرَنَّ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْفِرَةً يَتَطَاوَلُ لَهَا إِبْلِيسُ رَجَاءَ أَنْ تُصِيبَهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَزَادَ فِيهِ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَيَغْفِرَنَّ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْفِرَةً لَا تَخْطُرُ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ " . وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ سَعْدُ بْنُ طَالِبٍ : أَبُو غَيْلَانَ ، وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ ، وَابْنُ حِبَّانَ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، اللہ تعالیٰ جنت میں اس شخص کو بھی داخل کر دے گا ، جو اپنے دین کے معاملے میں گناہگار ہو ، اپنی زندگی کے معاملے میں بیوقوف ہو ، اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، جنت میں وہ شخص بھی داخل ہو گا ، جس کو آگ نے اس کے گناہوں کی وجہ سے جلا دیا ہو گا ، اس
ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ایسی مغفرت عطا کرے گا کہ ابلیس بھی اپنی گردن بلند کرے گا ، یہ امید رکھتے ہوئے کہ شاید اُسے بھی وہ مغفرت نصیب ہو جائے ۔ “

یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ایسی مغفرت کرے گا کہ کسی انسان کے دل میں اُس کا خیال بھی نہیں آئے گا ۔ “
کبیر کی اسناد میں ایک راوی سعد بن طالب ابوغیلان ہے ، جسے ابوزرعہ اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، اس میں ضعف پایا جاتا ہے ، کبیر کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التوبة / حدیث: 17632
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3021)»