مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى . باب: اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بیان
حدیث نمبر: 17615
وَعَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ قَالَ : بَلَغَنِي : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِائَةَ رَحْمَةٍ ، وَإِنَّهُ قَسَّمَ رَحْمَةً وَاحِدَةً بَيْنَ أَهْلِ الْأَرْضِ فَوَسِعَتْهُمْ إِلَى آجَالِهِمْ ، وَادَّخَرَ عِنْدَهُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ رَحْمَةً لِأَوْلِيَائِهِ ، وَاللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ قَابِضٌ تِلْكَ الرَّحْمَةَ الَّتِي قَسَمَهَا بَيْنَ أَهْلِ الْأَرْضِ إِلَى التِّسْعَةِ وَالتِّسْعِينَ فَيُكْمِلُهَا مَائَةَ رَحْمَةٍ لِأَوْلِيَائِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤محمد محی الدین
حسن بصری بیان کرتے ہیں : مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اللہ تعالیٰ کی ایک سو رحمتیں ہیں ، جن میں سے ایک رحمت ، اُس نے اہل زمین کے درمیان تقسیم کی ہے ، اور وہ ان سب کے لئے کفایت کر گئی ہے ، اور رحمت کے 99 حصے اس نے اپنے پاس سنبھال کے رکھے ہیں ، جو اس نے اپنے دوستوں پر رحمت کے لئے رکھے ہیں رحمت کا جو ایک حصہ اس نے اہل زمین کے درمیان تقسیم کیا ہے ، اللہ تعالیٰ اسے لے کر اپنے پاس موجود 99 حصوں کے ساتھ ملائے گا اور ایک سو حصے مکمل کر لے گا ، اور یہ قیامت کے دن اُس کے دوستوں کے لئے ہوں گے ۔ “