حدیث نمبر: 17600
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنِ اسْتَغْفَرَ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعًا وَعِشْرِينَ مَرَّةً ، أَوْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ مَرَّةً - أَحَدَ الْعَدَدَيْنِ - كَانَ مِنَ الَّذِينَ يُسْتَجَابُ لَهُمْ ، وَيُرْزَقُ بِهِمْ أَهْلُ الْأَرْضِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاتِكَةِ وَقَالَ فِيهِ : حُدِّثْتُ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، وَعُثْمَانُ هَذَا وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ الْمُسَمِّينَ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص روزانہ 27 مرتبہ ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) 25 مرتبہ ( ان دونوں میں سے کوئی ایک عدد ہے ، جو شخص روزانہ اتنی مرتبہ ) مومن مردوں اور مومن خواتین کے لئے دعائے مغفرت کرتا ہے ، تو وہ ان لوگوں میں شامل ہو جاتا ہے ، جن کی دعا مستجاب ہوتی ہے ، اور جن کی وجہ سے اہل زمین کو رزق دیا جاتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن ابوعاتکہ ہے ، اس روایت میں اس نے یہ کہا: ہے : مجھے سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی گئی ہے ، عثمان نامی اس راوی کو ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کی سند میں جو دیگر راوی ذکر کیے گئے ہیں وہ ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التوبة / حدیث: 17600
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف