مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابُ كَيْفِيَّةِ الِاسْتِغْفَارِ . باب: استغفار کی کیفیت کا بیان
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَغْفِرُكَ لِمَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ ، إِنَّكَ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ " . قُلْتُ : لَهُ فِي الصَّحِيحِ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ " . إِلَى آخِرِهِ . وَهَذَا : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَغْفِرُكَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ بُرَيْدَةَ قَالَ : حُدِّثْتُ عَنِ الْأَشْعَرِيِّ . ¤سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے : ” اے اللہ ! بے شک میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں ، اس کی ، جو میں نے پہلے کیا ، اس کی جو میں بعد میں کروں گا ، اس کی جو میں نے پوشیدہ طور پر کیا ، اس کی جو میں نے علانیہ طور پر کیا ، بے شک تو آگے کرنے والا ہے ، اور تو پیچھے کرنے والا ہے ، اور تو ہر شے پر قدرت رکھتا ہے ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان صحابی کے حوالے سے ” صحیح “ میں ایک روایت مذکور ہے ، جس میں یہ الفاظ ہیں : ” اے اللہ ! تو میری مغفرت کر دے ، اس کے حوالے سے ، جو میں نے پہلے کیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ اس کے بعد سے لے کر آخر تک الفاظ ہیں اور یہاں یہ الفاظ ہیں : ” اے اللہ ! میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ، البتہ ابن بریدہ نے یہ کہا: ہے : مجھے اشعری کے حوالے سے
یہ روایت بیان کی گئی ہے ۔