مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابُ الْعَجَلَةِ بِالِاسْتِغْفَارِ . باب: مغفرت طلب کرنے میں جلدی کرنا
حدیث نمبر: 17576
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ صَاحِبَ الشِّمَالِ لَيَرْفَعُ الْقَلَمَ سِتَّ سَاعَاتٍ عَنِ الْعَبْدِ الْمُسْلِمِ الْمُخْطِئِ ، أَوِ الْمُسِيءِ ; فَإِنْ نَدِمَ وَاسْتَغْفَرَ اللَّهَ مِنْهَا أَلْقَاهَا ، وَإِلَّا كُتِبَتْ وَاحِدَةً " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا وُثِّقُوا . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بائیں طرف والا فرشتہ خطاکار ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) برائی کرنے والے ، مسلمان بندے سے قلم کو چھ پہر تک اٹھائے رکھتا ہے ( یعنی وہ چھ پہر تک اس کی برائی نوٹ نہیں کرتا ) اگر وہ بندہ ندامت کا شکار ہو ، اور اللہ تعالیٰ سے اس گناہ کے حوالے سے مغفرت مانگ لے تو وہ اس گناہ کو نوٹ نہیں کرتا ، ورنہ وہ اسے ایک گناہ کے طور پر نوٹ کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، جن میں سے ایک کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔