مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ طَالَ عُمْرُهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ . باب: مسلمانوں میں سے ، جس کی عمر طویل ہو ، اس کا بیان
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : كَانَ رَجُلَانِ مِنْ بَلِيٍّ - حَيٍّ مِنْ قُضَاعَةَ - أَسْلَمَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتُشْهِدَ أَحَدُهُمَا ، وَأُخِّرَ الْآخَرُ سَنَةً ، قَالَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ : فَرَأَيْتُ الْجَنَّةَ ، فَرَأَيْتُ الْمُؤَخَّرَ مِنْهُمَا أُدْخِلَ الْجَنَّةَ قَبْلَ الشَّهِيدِ ، فَتَعَجَّبْتُ لِذَلِكَ ، فَأَصْبَحْتُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ ذُكِرَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَيْسَ قَدْ صَامَ بَعْدَهُ رَمَضَانَ ، وَصَلَّى سِتَّةَ آلَافِ رَكْعَةٍ ، وَكَذَا وَكَذَا رَكْعَةً صَلَاةَ سُنَّةٍ ؟ " . قُلْتُ : هَذَا مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ كَمَا تَرَاهُ ، إِنَّمَا لِطَلْحَةَ فِيهِ رُؤْيَةُ الْمَنَامِ ، وَلِطَلْحَةَ حَدِيثٌ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : قضاعہ قبیلے کی ایک شاخ ” بلی “ سے تعلق رکھنے والے دو افراد ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر مسلمان ہوئے ، ان دونوں میں سے ایک نے جام شہادت نوش کر لیا اور دوسرا فرد اس کے ایک سال بعد تک زندہ رہا ، پھر ( اس کا بھی انتقال ہو گیا ) سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے خواب میں ، جنت کو دیکھا کہ ان دونوں میں سے جس شخص کا انتقال بعد میں ہوا تھا اسے شہید سے پہلے جنت میں داخل کیا گیا ، میں اس بات پر حیران ہوا ، اگلے دن صبح میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا گیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کیا اس ( بعد میں انتقال کرنے والے فرد ) نے اُس ( پہلے شہید ہو جانے والے فرد ) کے بعد رمضان کے روزے نہیں رکھے ، اور چھ ہزار رکعات ادا نہیں کیں ، اور اتنی اتنی سنت رکعات ادا نہیں کیں ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ، جیسا کہ آپ اسے ملاحظہ فرما رہے ہیں اور اس میں یہ ذکر ہوا ہے کہ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نے خواب دیکھا تھا ۔ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔