مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي طُولِ عُمُرِ الْمُؤْمِنِ ، وَالنَّهْيِ عَنْ تَمَنِّيهِ الْمَوْتَ . باب: مومن کی عمر طویل ہونے اور اس کے موت کی آرزو کرنے کی ممانعت کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17541
عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى الْعَبَّاسِ ، وَهُوَ يَشْتَكِي فَتَمَنَّى الْمَوْتَ فَقَالَ : " يَا عَبَّاسُ ، عَمَّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا تَمَنَّ الْمَوْتَ ، إِنْ كُنْتَ مُحْسِنًا تَزْدَادُ إِحْسَانًا إِلَى إِحْسَانِكَ خَيْرًا لَكَ ، وَإِنْ كُنْتَ مُسِيئًا اسْتَغْنَيْتَ خَيْرًا لَكَ ، لَا تَمَنَّ الْمَوْتَ " . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے ، جو بیمار تھے ، انہوں نے موت کی آرزو کی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے سیدنا عباس ! اے اللہ کے رسول کے چچا ! آپ موت کی آرزو نہ کریں ، کیونکہ اگر آپ اچھائی کرنے والے ہوں گے ( تو طویل عمر ہونے کی صورت میں ) آپ کی اچھائیوں میں مزید اضافہ ہو گا ، اور یہ آپ کے حق میں بہتر ہے اور اگر آپ برائی کرنے والے ہوں گے ، تو آپ کو مہلت دیدی جائے اور آپ رجوع ( یعنی توبہ ) کر لیں ، تو یہ آپ کے حق میں زیادہ بہتر ہو گا ، تو آپ موت کی آرزو ہرگز نہ کریں ۔