حدیث نمبر: 17537
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ أَحْسَنَ فِيمَا بَقِيَ غُفِرَ لَهُ مَا مَضَى ، وَمَنْ أَسَاءَ فِيمَا بَقِيَ أُخِذَ بِمَا مَضَى وَبِمَا بَقِيَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص باقی کی ( زندگی ) میں بھلائی کر لے ، اس کی گزشتہ ( زندگی ) کے حوالے سے اس کی مغفرت ہو جائے گی ، اور جو شخص باقی کی زندگی میں برائی کرے گا ، اُس کے گزشتہ ( زندگی کے اعمال ) اور باقی کی ( زندگی کے اعمال ) کے حوالے سے ، اُس کی گرفت کی جائے گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التوبة / حدیث: 17537
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔