مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَعْمَلُ الْحَسَنَاتِ بَعْدَ السَّيِّئَاتِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو برائیوں کے بعد نیکیاں کر لیتا ہے
حدیث نمبر: 17536
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ مَثَلَ الَّذِي يَعْمَلُ السَّيِّئَاتِ ثُمَّ يَعْمَلُ الْحَسَنَاتِ ، كَمَثَلِ رَجُلٍ كَانَتْ عَلَيْهِ دِرْعٌ ضَيِّقَةٌ قَدْ خَنَقَتْهُ ، ثُمَّ عَمِلَ حَسَنَةً فَانْفَكَّتْ حَلْقَةٌ ، ثُمَّ عَمِلَ حَسَنَةً أُخْرَى فَانْفَكَّتْ أُخْرَى حَتَّى يَخْرُجَ إِلَى الْأَرْضِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص پہلے برائی کرتا ہے اور پھر نیکی کر لیتا ہے ، اس کی مثال ایسے شخص کی مانند ہے ، جس کے جسم پر ایسی زرہ موجود ہو جو تنگ ہو جس نے اس کا گلا گھونٹا ہوا ہو ، پھر جب وہ نیکی کرتا ہے تو اس کا ایک حلقہ ڈھیلا ہو جاتا ہے ، پھر وہ دوسری نیکی کرتا ہے ، تو دوسرا حلقہ ڈھیلا ہو جاتا ہے ، یہاں تک کہ وہ زرہ زمین کی طرف گر جاتی ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔