حدیث نمبر: 17535
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْمُؤْمِنُ وَاهٍ رَاقِعٌ ، فَسَعِيدٌ مَنْ هَلَكَ عَلَى رَقَعِهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَالْبَزَّارُ ، وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ : وَمَعْنَى وَاهٍ : يَعْنِي مُذْنِبٌ ، وَرَاقِعٌ : يَعْنِي تَائِبٌ مُسْتَغْفِرٌ . وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مومن گناہ گار ہوتا ہے ، اور مغفرت بھی طلب کر لیتا ہے ، تو وہ شخص خوش نصیب ہے جو مغفرت طلب کرنے کے بعد انتقال کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے ۔ امام طبرانی فرماتے ہیں : لفظ ” واہ “ کا مطلب ” گناہگار “ ہونا ہے اور لفظ ” راقع “ کا مطلب توبہ کرنے والا اور مغفرت طلب کرنے والا ہوتا ہے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سعید بن خالد خزاعی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التوبة / حدیث: 17535
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (179) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1877)»