حدیث نمبر: 17534
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَثَلُ الْمُؤْمِنِ وَمَثَلُ الْإِيمَانِ كَمَثَلِ الْفَرَسِ فِي آخِيَّتِهِ ، يَجُولُ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى آخِيَّتِهِ ، وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَسْهُو ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى الْإِيمَانِ ; فَأَطْعِمُوا طَعَامَكُمُ الْأَتْقِيَاءَ ، وَأَوْلُوا مَعْرُوفَكُمُ الْمُؤْمِنِينَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي سُلَيْمَانَ اللَّيْثِيِّ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْوَلِيدِ التُّجِيبِيِّ ، وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ایمان کی مثال اس طرح ہے جیسے کوئی گھوڑا اصطبل میں ، بڑی رسی کے ساتھ بندھا ہوتا ہے ، وہ گھومتا پھرتا ہے ، اور واپس اپنی جگہ پر آ جاتا ہے ، مومن سہو کا شکار ہوتا ہے ، اور پھر وہ ایمان کی طرف لوٹ جاتا ہے ، تو تم اپنا کھانا پرہیزگار لوگوں کو کھلاؤ ، اور اہل ایمان تمہاری بھلائی کے مستحق ہیں ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف ابوسلیمان لیثی اور عبداللہ بن ولید تحبیبی کا معاملہ مختلف ہے اور یہ دونوں سے ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التوبة / حدیث: 17534
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1106) اخرجه احمد فى المسند (38/3)»