مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابُ النَّدَامَةِ عَلَى الذَّنْبِ . باب: گناہ پر ندامت کا شکار ہونا
حدیث نمبر: 17517
وَعَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " النَّدَمُ تَوْبَةٌ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ : عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ الرُّوَاسِيِّ ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَقَالَ : يُغْرِبُ وَيُخْطِئُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ندامت ، توبہ ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عمرو بن مالک رواسی سے نقل کی ہے ، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے ، جبکہ ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے ، وہ کہتے ہیں : یہ غریب روایات نقل کرتا ہے اور غلطی بھی کر جاتا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔