مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابُ النَّدَامَةِ عَلَى الذَّنْبِ . باب: گناہ پر ندامت کا شکار ہونا
حدیث نمبر: 17516
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " النَّادِمُ يَنْتَظِرُ التَّوْبَةَ ، وَالْمُعْجَبُ يَنْتَظِرُ الْمَقْتَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ مُطَرِّفُ بْنُ مَازِنٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ندامت کا شکار شخص ، توبہ کا منتظر ہوتا ہے اور خود پسندی کا شکار شخص ، ناراضگی کا منتظر ہوتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مطرف بن مازن ہے اور وہ ضعیف ہے ۔