حدیث نمبر: 17506
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَا مِنْ عَبْدٍ مُؤْمِنٍ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - قَبْلَ الْمَوْتِ بِشَهْرٍ إِلَّا قَبِلَ اللَّهُ مِنْهُ ، وَأَدْنَى مِنْ ذَلِكَ ، وَقَبْلَ مَوْتِهِ بِيَوْمٍ أَوْ سَاعَةٍ ، يَعْلَمُ اللَّهُ مِنْهُ التَّوْبَةَ وَالْإِخْلَاصَ إِلَّا قَبِلَ اللَّهُ مِنْهُ " . ¤ قُلْتُ : لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ : " إِنَّ اللَّهَ يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ مَا لَمْ يُغَرْغِرْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابَلُتِّيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو مومن بندہ مرنے سے ایک ماہ پہلے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کر لیتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کی توبہ کو قبول کرتا ہے ، اگر وہ اس سے بھی کم عرصہ پہلے کر لے ، مرنے سے ایک دن پہلے کر لے ، یا ایک پہر پہلے کر لے ، اور اللہ تعالیٰ اس کی توبہ اور اس کے اخلاص سے واقف ہو ، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ترمذی نے ان صحابی کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے : ” بے شک اللہ تعالیٰ بندے کی توبہ قبول کر لیتا ہے ، جبکہ اُس پر نزع کا عالم طاری نہ ہوا ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التوبة / حدیث: 17506
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13609)»