مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ . باب: اسلام اور ایمان کا بیان
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ : أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا ، وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ ، وَأَنْ لَا يَرْجِعُ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَهُ اللَّهُ مِنْهُ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ ، لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ . ¤سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” تین چیزیں ، جس شخص میں موجود ہوں گی ، وہ ایمان کی حلاوت کو پا لے گا ، ایک یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اس کے نزدیک ، ان دونوں کے علاوہ ، ہر ایک سے زیادہ محبوب ہوں ، اور یہ کہ وہ کسی شخص کے ساتھ صرف ، اللہ تعالی کی خاطر محبت رکھے ، اور یہ کہ جب اللہ تعالٰی نے اُسے کفر سے بچا لیا ہے ، تو وہ کفر کی طرف واپس نہ جائے ( وہ کفر کی طرف واپس جانے کو ) اسی طرح ناپسند کرے ، جس طرح وہ آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے ، جس سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے ۔