حدیث نمبر: 17498
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَلَّهُ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ الَّذِي قَدْ أَسْرَفَ عَلَى نَفْسِهِ مِنْ رَجُلٍ سَافَرَ فِي أَرْضٍ فَلَاةٍ مَعْطَبَةٍ مَهْلَكَةٍ ، فَلَمَّا تَوَسَّطَ أَضَلَّ رَاحِلَتَهُ فَسَعَى فِي بِغَائِهَا يَمِينًا وَشِمَالًا حَتَّى أَعْيَا ، - أَوْ أَيِسَ مِنْهَا - وَظَنَّ أَنَّهُ قَدْ هَلَكَ ، نَظَرَ فَوَجَدَهَا فِي مَكَانٍ لَمْ يَكُنْ يَرْجُو أَنْ يَجِدَهَا ، فَاللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ الْمُسْرِفِ مِنْ ذَلِكَ الرَّجُلِ بِرَاحِلَتِهِ حِينَ وَجَدَهَا " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو بندہ اپنی ذات پر زیادتی کرتا ہے ، اس کے توبہ کرنے سے اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے ، جتنا وہ شخص خوش ہوتا ہے ، جو کسی ویرانے میں سفر کر رہا ہو ، جہاں خشک سالی اور ہلاکت ہو اور جب وہ اس ویرانے کے درمیان میں پہنچے ، تو اس کی سواری گم ہو جائے ، وہ اس کی تلاش میں دوڑ کر دائیں طرف جائے ، بائیں طرف جائے ، یہاں تک کہ وہ تھک جائے ۔ ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) ۔ وہ اس کے حوالے سے مایوس ہو جائے اور یہ گمان کر لے کہ اب وہ خود ہلاکت کا شکار ہو جائے گا ، پھر وہ دیکھے اور اسے وہ سواری اس جگہ مل جائے ، جہاں کے بارے میں اسے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ اس سواری کو پا لے گا ، تو اللہ تعالیٰ اپنے گناہگار بندے کی توبہ سے ، اُس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا وہ شخص اپنی سواری کو پا کر خوش ہوتا ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التوبة / حدیث: 17498
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7285)»