حدیث نمبر: 17492
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " كَانَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ لَمْ يَعْمَلْ خَيْرًا قَطُّ إِلَّا التَّوْحِيدَ ، فَلَمَّا احْتُضِرَ قَالَ لِأَهْلِهِ : انْظُرُوا إِذَا أَنَا مُتُّ أَنْ يَحْرِقُوهُ حَتَّى يَدْعُوَهُ حُمَمًا ، ثُمَّ اطْحَنُوهُ ، ثُمَّ اذْرُوهُ فِي يَوْمٍ رَاحَ ، فَلَمَّا مَاتَ فَعَلُوا بِهِ ذَلِكَ ، فَإِذَا هُوَ فِي قَبْضَةِ اللَّهِ ، فَقَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ : يَا ابْنَ آدَمَ ، مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا فَعَلْتَ ؟ قَالَ : أَيْ رَبِّ ، مَخَافَتُكَ ، قَالَ : فَغَفَرَ لَهُ بِهَا ، وَلَمْ يَعْمَلْ خَيْرًا قَطُّ إِلَّا التَّوْحِيدَ " . قُلْتُ : حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ : " إِلَّا التَّوْحِيدَ " . ¤ رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُ سَنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَفِي سَنَدِ ابْنِ سِيرِينَ مَنْ لَمْ يُسَمَّ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں ، حسن بصری اور ابن سیرین نے بھی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم سے پہلے کے زمانے میں ایک شخص تھا ، جس نے کبھی کوئی بھلائی کا کام نہیں کیا تھا ، البتہ وہ توحید کا قائل تھا ، جب اس کا آخری وقت قریب آیا ، تو اس نے اپنے گھر والوں سے کہا: ہم اس بات کا خیال رکھنا کہ جب میں مر جاؤں ، تو تم لوگ مجھے جلا دینا ، یہاں تک کہ کوئلہ بنا دینا ، پھر مجھے پیسں دینا اور پھر ہوا والے دن میں مجھے اُڑا دیا ، جب وہ شخص مر گیا تو گھر والوں نے اس کے ساتھ ایسا ہی کیا ، پھر اسے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کیا گیا ، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اے ابن آدم ! تم نے جو کیا ، ایسا کیوں کیا ؟ اس نے عرض کی : اے میرے پروردگار ! تیرے خوف کی وجہ سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : تو پروردگار نے فرمایا : میں نے اس کی مغفرت کر دی ۔ “ حالانکہ اس شخص نے توحید کے علاوہ کبھی کوئی بھلائی نہیں کی تھی ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” توحید کے علاوہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں ، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی سند کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، جبکہ ابن سیرین کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التوبة / حدیث: 17492
درجۂ حدیث محدثین: رواه كله أحمد، ورجال سند أبي هريرة رجال الصحيح، وفي سند ابن سيرين من لم يسم.
تخریج حدیث «اخرجه 8027 و 8635 و 3785»